10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:1
لاہور:ڈینگی کےمزید14کیسزکی تصدیق ہوگئی
اے آر وائی - لاہور میں ڈینگی کےمزید چودہ کیسز کی تصدیق ہوگئی ، چھوٹی عمر کے بچے بھی ڈینگی بخار کے باعث ہسپتال میں داخل ہونا شروع ہوگئے ۔
لاہور کے میو ہسپتال میں دس ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی، جبکہ جناح ہسپتال میں ڈینگی بخار کے چار مریض داخل ہوئے ، آج ڈینگی کے تصدیق شدہ مصدیقہ مریضوں کی تعداد چودہ ہوگئی ، زیادہ تر مریضوں کا تعلق داتا گنج بخش ٹاوں اور راوی ٹاون سے ہے۔