10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:12
کراچی:سمندرمیں لانچ ڈوب گئی،25ماہی گیروں کوبچالیا،25لاپتہ
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے سمندر میں جانے والی لانچ ڈوب گئی۔ فشرفوک فورم ذرائع کے مطابق لانچ میں 50 ماہی گیر سوار تھے ، جن میں سے پچیس ماہی گیروں کو بچالیا گیا ، جبکہ 25 ماہی گیر اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے ، لانچ کراچی سے بیس نوٹیکل میل دور کھلے سمندر میں ڈوبی ۔