تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:32

لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کی فائرنگ، دو ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کی حدود میں دو ڈاکو شہری سے موٹرچھین کر فرار ہورہے تھے۔ پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔



پولیس نے ڈاکوؤں سے اسؒہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لیکر دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی تاہم ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.