10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:11
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک،3زخمی
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
اورنگی ٹاون سیکٹر الیون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیس سالہ شخص کو قتل کردیا مقتول کی تاحال شناخت نہ ہوسکی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔عزیز بھٹی کے علاقے میں فائرنگ
سے پولیس اہلکار اعجاز حسین زخمی ہوا۔عیسی نگری پل کے قریب کار پر فائرنگ سے مصطفی اور گلبہار میں فائرنک سے کاشف امام زخمی ہوا جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔