تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:21

بارش کے باعث،تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار

اے آر وائی - بارشوں نے پاکستان ریلوے کا نظام بھی درہم برم کر دیا۔ اپ اور ڈاؤن کنٹری جانے والے تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔



پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا ذمہ دار ملک بھر میں جاری مو ن سون بارشوں کو ٹھرا دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق بارشوں کے باعث تقریباَ تمام ٹرینیں چھ سے بیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپرس منسوخ کر دی گئی ہے۔ جبکہ تیزگام اور خیبرمیل جو گزشتہ روز لاہور پہنچنی تھیں آج لاہور اسٹیشن پر پہنچے گئیں۔



تیزگام گزشتہ روزدوپہر دو بج کر بیس منٹ پر پہنچنی تھی اب یہ اٹھاراں گھنٹوں کی تاخیر سے ساڑھے نو بجے پہنچے گی۔خیبر میل بھی گزشتہ رات پونے نوبجے پہنچی تھی اوراب یہ انیس گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہرڈیرھ بجے پہنچے گی۔ اسی طرح علامہ اقبال ایکسپرس سات گھنٹوں کی تاخیر سے پانچ بجے اورقراقرم چھ گھنٹوں کی تاخیر سے ساڑھے چار بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.