10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:31
صوبہ سندھ اور پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو مہم موخر
اے آر وائی - سندھ میں بارشوں کے باعث آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے ۔پنجاب کے چار ضلعوں میں بھی آج پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق مون سون کے بارشوں کے پیش نظر جیکب آباد ، حیدرآباد، سانگھڑ ، میر پور خاص ، مٹھی ، عمر کوٹ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پنجاب کے چار ضلعوں راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں بھی آج پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق مہم موخر ہونے سے سندھ کے بیس لاکھ بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہیں گے ۔