10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:15
جناح اسپتال کی منتقلی کےخلاف حکم امتناعی میں17ستمبر تک توسیع
اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ کے ایک تین رکنی بنچ نے جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر کی صوبائی حکومت کو منتقلی کے خلاف حکمم امتناع میں سترہ ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا جاری کردہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی آرڈینینس طلب کرلیا ہے۔
جے پی ایم سی کو اٹھارھویں ٓئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا لیکن اسے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا اور عدالت کے تین رکنی فل بنچ نے نوٹیفکینس پر عمل درآمد معطل کردیا تھا۔ آج اس حوالے سے درخواست گزاروں نے اس بنیاد پر فوری سماعت کی استدعا کی کہ بنچ نے حکم امتناع کے باجود صوبائی حکومت نے اس اسپتال سے ملحقہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیئے آرڈ ی نینس جاری کردیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
جسٹس مقبول باقر، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئیندہ سماعت پر آرڈینینس طلبک کرلیا ہے اور عبوری حکم امتناع میں بھی توسیع کردی ہے۔