تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:59

کراچی: ڈوبنے والے چار ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

اے آر وائی - کراچی میں ابراہیم حیدری کے نزدیک گہرے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کے گمشدہ ماہی گیروں کی تلاش بدستور جاری ہے جبکہ چار ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔



اتوار کے روز کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے پندرہ ناٹیکل مائل دور گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی تھی کشتی میں سینتیس ماہی گیر سوار تھے جن میں سے بارہ کو بچالیا گیا جبکہ پچیس سمندر میں ڈوب گئے۔ ماہی گیروں نے اپنی مدد اآپ کے تحت چار افراد کی لاشیں نکال لیں ہیں جبکہ دیگر ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے ۔



فشرفوک فورم کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کسی ادارے نے ان کی مدد نہیں کی امدادی کام ماہی گیر خود کررہے ہیں۔ اس حادثے کے بعد ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ مرنے والے ماہی گیروں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہے جنہوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.