تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:3

کراچی:فائرنگ سے ایک شخص زخمی،مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔اسپیشل انوسٹی گیشن سیل نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔



لیاری کے علاقے اگرہ تاج میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی ٹیلی ویزن کے ڈی ایس این جی ڈرائیور اسلم نامی شخص کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔



اسپیشل انوسٹی گیشن سیل نے لائینز ایریا سے مقابلے کے بعد اے ایس آئی محسن جعفر ی کے قتل اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے دو ایس ایم جی اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.