11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:2
لاہور: فیکٹری میں آگ لگ گئی، 10مزدور جاں بحق
اے آر وائی - لاہور کے علاقے فیروز والا میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم دس مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ کمشنر لاہور کے مطابق آگ پلاسٹک فیکٹری میں رکھے کیمیکل میں لگی ہے ۔
ریسیکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ عمارت چاروں طرف سے بند ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔عمارت کی عقبی دیوار میں تین مقام پر شگاف کرکے فیکٹری میں موجود افراد کو باہر نکالا جارہا ہے اب تک تیس افراد کو باہر نکالا گیا ہے جن میں سے دس افراد اسپتال جاتے جاتے زندگی کی بازی کی ہارگئے۔ اسپتال ذرایع کے مطابق باقی لوگوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔