تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:31

لاہور:مزید 9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اے آر وائی - لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں مزید نوافراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جس کےبعد صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے مصدقہ کیسز کی تعداد باہترہوگئی۔



لاہور کے میو اسپتال میں انیس سالہ نبیلہ، سترسالہ مظفر،پچیس سالہ وسیم ۔سترہ سالہ آصف اور چھ سالہ بشریٰ زیر علاج ہیں۔ ان میں سے دو کا تعلق سیالکوٹ اور تین کالاہور سے ہے۔ ادھر جنرل اسپتال اور جناح اسپتال میں بھی چارافرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعدادنو ہو گئی۔ پنجاب بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر72 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.