تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:10

شباب ملی کے زیر اہتمام لاہور میں یوتھ ریلی کا انعقاد کیا گیا

اے آر وائی - جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ شباب ملی کے زیر اہتمام لاہور میں یوتھ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔ یوتھ ریلی شاہدرہ سے اکبر چوک ٹاون شپ تک نکالی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی کے قائدین نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شباب ملی کے رہنماوں نے کہا کہ امریکا کے نائن الیون المیہ نے پوری دنیا میں دہشت گردی اور بدامنی کو جنم دیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ نائن الیون کی آڑ میں امریکا نے عراق، افغانستان اور پاکستان میں لاکھوں انسانوں کو قتل کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں پاکستان کے فوجی اور جمہوری حکمرانوں نے حصہ لے کر قومی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔ شباب ملی کے رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر قبضہ کرنا دشمن کا اصل ہدف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.