تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:28

فنکشنل،ق لیگ اوراین پی پی کا اپوزیشن بینچوں پربیٹھنےکا اعلان

اے آر وائی - سندھ میں نئے بلدیاتی آرڈیننس نے حلیف حریف بنادیئے ۔ اتحادی جماعتوں نے حکومت سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔



کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل ، مسلم لیگ ق اور این پی پی کے رہنماؤں نے مشترکپ پریس کانفرنس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔۔فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ کے مطابق ہمارے ساتھ سترہ ارکان سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے ۔



اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے والوں میں آٹھ ارکان کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے ہے،:مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے پانچ، این پی پی کے تین اور مسلم لیگ ق کا ایک ایم پی اے ہمارے ساتھ ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ آئندہ دو روز میں سند ھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کیلئے درخواست جمع کرائیں گے ۔



ان کا کہناتھا کہ دوہرے نظام پر مشتمل آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ،کراچی میں میئر کو جوڈیشل اختیارات دیے گئے ہیں جو آئین پاکستان کے خلاف ہیں، امتیازشیخ کا کہناتھا کہ ارباب غلام رحیم سے بھی رابطہ ہے ، ہم خیال گروپ کے ایم پی ایز بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے ساٹ امتیاز شیخ امتیاز شیخ ، مسرور جتوئی اور شہریار مہر کا کہناتھا کہ تینوں جماعتوں کے ایم پی ایز اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھیں گے ،جام مدد علی کا کہناتھا کہ نئے بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے عوام کو لڑانے کی سازش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.