تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:37

برسات نے سندھ بھر میں تباہی مچائی ہے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ برسات نے سندھ بھر میں تباہی مچائی ہے جس کی وجہ سے بڑے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ اس تباہی میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو سندھ حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔



ضلع میں برساتی تباہی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع بھر میں برساتی پانی نکالنے کیلئے مشینری کل دوپہر تک پہنچے گی ۔ سندھ حکومت نے ہمیشہ مصیبت کے وقت اپنے عوام کی داد رسی کی ہے ۔ دوہزار دس و گیارہ کے سیلاب اور برساتی تباہی میں پینتالیس ارب روپے امداد متاثرین کو دی ہے پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ برسات متاثرین پھنسے ہوئے گھروں سے ہنگامی طور پر نکال کر رلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.