12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:11
فیصل آباد:جائیداد کے تنازعے پر سگے بھائی کو قتل کر دیا
اے آر وائی - فیصل آباد ملت روڈ پر حساس ادارے کے اہلکار نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کردیا۔
کجھور باغ کے قریب رہائش پذیر حساس ادارے کے اہلکار موسی کا والد وفات پا چکا ہے اور وہ والدہ سے مکان میں حصہ مانگتا تھا۔
اس سے پہلے بھی اس کا بھائیوں اور والدہ سے جھگڑا ہو تا تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مبینہ طور پر ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ پر فائرنگ کر دی جس بھائی سلمان موقع پر چل بسا اور دوسرا بھائی داود زخمی ہو گیا۔ ملزم کی والدہ رضیہ بی بی نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے والدہ پر بھی گولی چل دی اورفرار ہو گیا۔