12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:4
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق عیسی نگری میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران زد میں آکر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا۔
ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وسیم۔سلطان اور ایک نامعلوم شخص جان کی بازی ہارگئے مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔