12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:9
سیاسی اثر و رسوخ والےافسران کےتبادلے بند کردیے،آئی جی پنجاب
اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حیبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس وسائل کی کمی کے باجود بھی دہشت گردی کے خلاف لڑرہی ہے جبکہ سیاسی اثر و رسوخ سے ہونے والے افسران کے تبادلے بند کردیے گئے ہیں۔ سی پی او آفس میں پنجاب پولیس میں ریفارم کے حوالے سے ریٹائرڈ آئی جیز کی تجاویز طلب کی گئی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری لانے کے لیے ترامیم کی جائیں گی جبکہ پنجاب میں امن و امان کا قیام ممکن بنانے کے لیے غیرا قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس افسران کے عہدے کے دورانیہ کا احترام لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
حاجی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس سے سیاسی اثر و رسوخ ختم کرنے کے لیے سفارشی پر مبنی تعیناتیاں بند کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی جارحانہ پالسی کی وجہ سے جرائم میں کمی آئی ہے۔