12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:47
ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد ذخمی
اے آر وائی - ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ملتان کے علاقہ خوشھال پور میں بارش کی وجہ سے بوسیدہ ہونے والی عمارت کی چھت گرگئی جس کی زد میں آکر دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں سمیت تین افراد کو زخمی حالت میں نشر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق گلیاں تنگ ہونے کے باعث ریسکیو کی امدادی کاروایئوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔