12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:8
تمام جماعتوں کو ہڑتال ختم کردینی چاہئے، شرجیل میمن
اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے قومی سانحات کے قیمتی انسانی ضیاع کے باعث سندھ اور پورے پاکستان کا ماحول افسردہ ہے لہذا ہڑتال کی کال دینی والی تمام جماعتوں کو ہڑتال ختم کردینی چاہئے۔
اپنے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں شدید بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہے اور پورا ملک اس وقت کسمپرسی کی حالت میں ہے یہ وقت غم زدہ خاندانوں کے ساتھ داد رسی اور اظہار یکجہتی کا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی کیلئے پوری زندگی پڑی ہے لہذا سندھ میں ہڑتال کی کال دینے والے فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔