12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:37
پیرپگاراسےملاقات مفیدرہی،دیگراتحادیوں کوبھی منالیں گے،درانی
اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ صوبائی وزیر بلدیات نے راجا ہاؤس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کی ۔
اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیر پگارا سے ان کی ملاقات مفید رہی وہ جلد دوبارہ ملاقات کریں گے۔ چند عناصر اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی ساڑھے چار سال ہمارے ساتھ چلی ہیں کوشش ہے کہ چند ماہ بھی اچھے طریقے سے گزر جائے۔