تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:41

رتو ڈیرو کے قریب مسافر بس کو حادثہ چھ مسافر جاں بحق

اے آر وائی - رتو ڈیرو کے قریب مسافر بس کو حادثہ چھ مسافر جاں بحق دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ رتو ڈیرو سے جیکب آباد جانے والے مسافر بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث جیکب آباد روڈ پر سم شاخ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت چھ افرادموقع پر ہی جاں بحق اور دس مسافرشدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ اور رتو ڈیرو تحصیل اسپتال منتقل کیاگیا ۔



صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات محمد ایاز سومرو نےپیپلز پارٹی کے رہنما خیر محمد شیخ کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.