13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:29
مظفرگڑھ: باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ،6 جاں بحق35 زخمی
اے آر وائی - مظفرگڑھ میں باراتیوں سے بھری بس تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے چھ افراد جاں بحق اور پینتیس سےزائد زخمی ہوگئے۔
تحصیل جتوئی قائم شاہ کےقریب گدھا گاڑی کو بچاتے ہو ئے باراتیوں سے بھری بس الٹ کر کھائی میں جا گری۔ چھ افراد موقع پردم توڑ گئے جبکہ پینتیس سے زائد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے زریعے شاہ جمال ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ شدید زخمیوں کومظفر گڑھ اور ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔