13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:4
لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے 22نئے کیسز سامنے آگئے
اے آر وائی - لاہور میں آج ڈینگی کے 8جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں 14 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 91 ہو گئی ہے۔
میو اسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا چھ مریض اختر علی،شبیر،شکیل،عاشق،عاطف اور اصغر زیر علاج ہیں جبکہ دو مریض جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے متاثرمریضوں کی کل تعداد 91 ہوگئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہو رہا ہے۔
ڈینگی لاروا پائے جانے پر 52 فیکٹریوں، کارخانوں، وئیر ہاؤسز اور زیر تعمیر عمارات سیل کردی گئیں جبکہ ڈینگی انسداد بارے واضح ہدایت پر عمل نہ کرنے پر 71افرا د کو گرفتار کرلیا گیا اور حفاظتی اقدامات اختیار نہ کرنے پر سمن آباد ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں میں 190 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔