تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:45

کراچی:پرتشدد واقعات میں چارافراد جان کی بازی ہار گئے

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں چارافراد جان کی بازی ہار گئے،نیوکراچی میں مسلح افرادنے فاسٹ فوڈ کی دکان پردستی بم سے حملہ کردیا۔



ریسکیوزرائع کے مطابق گلبہار کے علاقے سے ایک شخص زدہ لاش برآمدہوئی ۔ نیوکراچی ایوب گوٹھ میں نام معلوم افرادنے فائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ محمدحسین کوہلاک کردیا۔کھوکھراپار نمبر۲ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح افراد نے دوبھائیوں پرفائرنگ کردی جس سے ایک ہلاک اور ایوب زخمی ہوگیا۔ نیوکراچی اللہ والاکی طرف نامعلوم افرادنے فاسٹ فوڈ کی دکان پردستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ افرادزخمی ہوگئے۔



ادھرحساس اداروں نے یوسف گوٹھ پرچھاپہ مارکرایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق ملزم کاتعلقگینگ وار سے بتایاجاتاہے جسکے قبضے سے چار دستی بم اور اسلحہ برآمدہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.