14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:2
پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 100ہوگئی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ چھ مریض آصف، سکینہ، شاہد، وسیم، اظہر اور سعدیہ کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں جو لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی سے متاثرہ دو مریض 11سالہ تسنیم آر اے بازار اور 44 سالہ پرویز کینٹ کا رہائشی ہے دونوں نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 18سالہ وقاص فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ لاہور شہر میں مخلتف مقامات سے ڈینگی لاروا مل رہا ہے اور اسکے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔