14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:31
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں 6افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔
لیاقت آباد میں مکان سے عمران نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ ۔شرافی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے محمدعلی دم توڑ گیا ۔۔رام سوامی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل اور مقتول کے دو بھائی زخمی ہوئے۔ میرا ناکہ میں فضل نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ بھگدڑ مچ جانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ فیروزآباد پولیس نے اے ایس آئی علی محسن کے قتل میں ملوث پولیس کانسٹیبل رجب علی کو گرفتار کرلیا۔ شاہ فیصل پولیس نے پولیس اہلکار نواز سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر جاوید عرف بیلچا کو گرفتار کرلیا۔