تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:59

لاہور: 75 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

اے آر وائی - لاہور پولیس نے 75 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 9 سالہ بچے کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چوتھی جماعت کے طالب علم احمد اعجاز کو اس کے گھر کے قریب اقبال ٹاون سے اکیڈمی جاتے ہوئے اسی کے محلہ دار نعمان نے اغوا کیا تھا۔



اغوا کار نعمان نے مغوی کی رہائی کے لیے ورثا سے 75 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور دس لاکھ روپے تاوان ادائیگی کا داتا دربار پر سودا طے پایا جہاں پولیس نے بچے کو بازیا ب کرا لیا۔ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.