15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:32
تضادات سے قوم انتشار کا شکار ہے ، ثروت اعجاز قادری
اے آر وائی - سنی تحریک کے قائد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ موجودہ دور میں ملک بھر میں کہیں امن و امان نہیں کراچی میں روزانہ قتل و غارت گری کے واقعات پیش آتے ہیں۔ سکھر میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تضادات سے قوم انتشار کا شکار ہے ، سندھ میں رات کے اندھیرے میں ارڈیننس جاری کیا گیا جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔