تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:10

کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات میں 8افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ کی تازہ لہر میں خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر پکڑا گیا ہے۔ سولجر بازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوا۔ ٹاور کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوا۔



لیاقت آباد میں مکان سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔۔شرافی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے محمدعلی دم توڑ گیا۔رام سوامی میں ایک شخص قتل ہوا۔مقتول کے دو بھائی زخمی ہوئے۔میرا ناکہ میں فائرنگ سے ایک قتل ہوا۔ رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ بھگدڑ سے خاتون جاں بحق ہوئی۔



فیروزآباد پولیس نے اے ایس آئی علی محسن کے قتل میں ملوث پولیس کانسٹیبل رجب علی کو گرفتار کرلیا۔ شاہ فیصل پولیس نے پولیس اہلکار نواز سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر جاوید عرف بیلچا کو گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.