15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:23
ڈی جی خان:بس الٹ گئی،5مسافرجاں بحق،متعدد زخمی
اے آر وائی - ڈی جی خان کے قریب بس الٹ جانے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی جی خان میں انڈس ہائی وے پر پر ترمن چیک پوسٹ کے قریب بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ بس کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیو ں کو تونسہ شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔