15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:46
کراچی:فائرنگ اورتشدد کےتازہ واقعات میں مزید5افراد لقمہ اجل
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کےمطابق رات گئے ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سہراب گوٹھ اور ماڈل کالونی میں بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد دم توڑ گئے۔مارٹن کوائٹر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے،پی آئی بی کالونی میں فائرنگ کے واقع میں دو افراد زخمی ہوگئے۔