تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:34

لاہور:اے آر وائی کے نمائندے سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیےگئے

اے آر وائی - لاہور میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے ڈھائی لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ لاہور میں ڈاکو راج تھمنے میں نہیں آرہا، کوئی دن جاتا ہے جب لاہور کے شہری اور تاجر ڈاکو وں کا نشانہ نہ بنتے ہوں۔



لاہور کے اسکیم موڑ پر چھ ڈاکو دن دیہاڑے اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے ڈھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ دن دیہاڑے ڈاکووں کی اس واردات اور پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف شہریوں اور تاجروں نے بھرپور احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.