15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:30
فیکٹری سانحہ کے ذمہ داران کوعبرتناک سزا دی جائے،فضل کریم
اے آر وائی - سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سانحہ کے ذمہ داران کو پندرہ دن کے اندر تحقیقات کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔
جاں بحق ہونیوالے محنت کشوں کے ورثاء سے تعزیت اور متاثرہ فیکٹری کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے ورثاء کو فی کس پچیس لاکھ روپے اور متاثرہ گھروالوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اصلاح احوال کیلئے خود کو بدل لے اورغریب محنت کشوں کے اس سانحے میں ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائے۔