تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:40

پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے، پیر مظہرالحق

اے آر وائی - سندھ کے سینئر صوبائی وزیر پیر مظہرالحق نے دادو کے مختلف علاقوں پیارو گوٹھ ، دبی ، پریو ، سیتاروڈ کے مختلف برادریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی اور سابق ایم پی اے سید محمد شاہ کے قریبی ساتھیوں عبداللہ پنہور، امتیاز پنہور، عبدالرحیم سولنگی ، شاہ محمد پریو نے اپنے ساتھیوں اور برادری کے ہمراہ مسلم لیگ ن کو الوداع کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔



اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر مظہرالحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور غریب عوام ہی پارٹی کے اصل وارث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے چار کالج قائم کئے ہیں جو کہ دادو ، خیرپو، میرس ، نوشہروفیروزاور جیکب آباد میں واقع ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ دیہی علاقوں سے وابستہ بچے معیاری تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کرسکیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.