16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:5
پشاور یونیورسٹی کے وی سی کا ڈرائیور اغواکاروں کی قید سے رہا
اے آر وائی - طالبان کے زیر حراست پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کا ڈرائیور اغواء کاروں کی قید سے رہائی پا کر اپنے گھر واپس پہنچ گیا تاہم وائس چانسلر تاحال اغوا کاروں کی قید میں ہیں۔
طالبان کی قید سے رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر اے آر وائی نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے پروفیسر اجمل خان کے ڈرائیور محب اللہ نے بتایا کہ انھیں دو سال قبل یونیورسٹی کے قریب سے گاڑی میں موجود لوگوں نے کیا تھا اور دو سال قید کے دوران تیس سے زائد ٹھکانوں پر رکھا گیا۔
ڈرائیور نے بتایا کہ اغواء کار تھوڑے دن بعد جگہ بدلتے تھے، اس دوران وہ پروفیسر صاحب کے ساتھ رہے لیکن جب ان ویڈیوز بنائی جاتی تو وہ ان کے ساتھ نہیں ہوتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجمل خان کو دل کا عارضہ لاحق ہے تاہم انھیں باقائدگی سے دوائیاں فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔