16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:3
ایبٹ آباد:سکول ٹیچرتشدد طالب علم کومے میں چلا گیا
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں سکول ٹیچر کا پندرہ سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد، طالب علم قومے میں چلا گیا،ورثاء کا سکول ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔
نواحی علاقہ بھیڑ میں گورنمنٹ ہائی سکول ککو تری کے سکول ٹیچر عبدالقیوم نے آٹھویں کلاس کے طالب علم دانش کو سکول کی غیر حاضری پر کمرے میں بند کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا، جس کے باعث اس کا سر کی ہڈی متاثر ہو گئی اور جسم پر تشدد کے باعث اس کے جسم کا ایک حصہ مکمل مفلوج ہو نے کے باعث طالب علم کومے میں چلا گیا ہے۔
دانش کو تشو یشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا،جہاں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے، بھیڑ پولیس نے سکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔دانش کے ورثاء نے اعلی حکام سے سکول ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔