تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:49

پنجاب حکومت کاڈینگی کنٹرول پروگرام خطرےمیں پڑگیا

اے آر وائی - پنجاب حکومت کا ڈینگی کنٹرول پروگرام خطرے میں پڑ گیا، محکمہ صحت کے پاس فنڈز ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ہر ٹاؤن کے عملے کو اس مد میں رقم نہیں مل سکی۔



وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے لیے 8کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی تاحال جس پرعمل نہیں ہوسکا، ڈینگی کنٹرول پروگرام کےلیے 30کروڑروپے سالانہ مختص کیے گئے لیکن صرف 2 کروڑ روپے دیے گئے جبکہ ڈینگی پروگرام کے لیے بھرتی کیے گئے ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ ہی اڑھائی کروڑ روپے بنتا ہے،ذرائع کے مطابق ڈینگی کنٹرول پروگرام کے لیے بھرتی کیے گئے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔



ملازمین کو جولائی کی تنخواہ محکمہ صحت نے ضلعی حکومت سے ادھار لیکر دی ،دوسری جانب گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں ڈینگی کے 14مزید کیسز سامنے آ ئے،پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے،میو اسپتال اور جناح اسپتال میں 6،6 مریض جبکہ چلڈرن اسپتال میں دو بچے زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.