تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:36

کراچی:فائرنگ اور تشدد سے 5افراد ہلاک، 4 زخمی

اے آر وائی - کراچی میں لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چارافراد زخمی ہوئے۔



پولیس کے مطابق لیاری موسیٰ لین سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔تھانہ پیر آبادکنواری کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیس سالہ امان اللہ کو قتل کر دیا ۔گلبہار کے علاقے سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ڈیفنس فیز 7میں واقع قبرستان سے دو روز پرانی نامعلوم نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔



منگھوپیر اور ڈیفنس میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔رات گئے شاہرافیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک پندرہ میں نامعلوم افرادنے گاڑی پرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں محمداحمدہلاک اور ملک شمس زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.