16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:33
لیہ :پنچایت کے حکم پر نوجوان کامنہ کالا کردیا گیا
اے آر وائی - لیہ میں پنچایت کےفیصلےپرنوجوان کامنہ کالاکرکےگدھے پرپورے گاؤں کےچکرلگوائے گئے ۔ لیہ کے علاقےفتح پور کے نمبردار خان محمدکی مخالف ہم منصب کے حمایتی رضوان سے رنجش تھی۔ رضوان پر الزام تھا کہ وہ علاقے میں خواتین کوتنگ کرتا ہے جس پر گاؤں کے نمبر دار نے پنچائت بلا کر رضوان کوسزاسنائی۔
پنچایت کے حکم پر رضوان کا منہ کالا کرکے اسے گدھے پربٹھاکرگاؤں کا چکر لگوایا گیا۔ رضوان پر تشدد بھی کیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔