تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:53

کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات میں 6افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لیاری موسیٰ لین سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی۔ جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ پیر آبادکنواری کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیس سالہ امان اللہ کو قتل کردیا۔



گلبہار کے علاقے سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔ ڈیفنس فیز سات میں واقع قربستان سے دو روز پرانی نامعلوم نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ منگھوپیر اور ڈیفنس میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔



شارع فیصل تھانے کی حدودگلستان جوہربلاک پندرہ میں نامعلوم افرادنے گاڑی پرفائرنگ کردی ،جسکے نتیجے میں محمداحمدہلاک اور ملک شمس زخمی ہوگیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.