16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:20
فیصل آباد:فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق3زخمی
اے آر وائی - فیصل آباد میں روئی کی فیکٹری کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور تین مزدور زخمی ہوگئے، فیصل آباد کے علاقےمرضی پورہ میں تیز بارش سے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور محمد نعیم جاں بحق ہوگیا،جبکہ تین مزدور زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق فیکٹری میں روئی بنانے کا کام کیا جاتا تھا،فیکٹری کا ملبہ مکمل طور پر ہٹادیا گیا۔