17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:30
حیدرآباد: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا سفاکانہ قتل
اے آر وائی - مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بیٹی کو ہلاک کردیا ۔پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دیا ہے۔
حیدرآباد سرفراز کالونی میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سے محمد اکرم ،اس کی بیوی شگفتہ اور ایک بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دوسری بیٹی شدید زخمی ہوگئی ، اہل محلہ نے زخمی اور ہلاک شدگان کو سول اسپتال حیدر آباد میں منتقل کردیا۔
واقعہ کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔