17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:49
لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
اے آر وائی - لاہور اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ۔
سی آئی اے کی پولیس ٹیم نے اسکیم موڑ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان رکے نہیں۔ اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے ڈونگی گراؤنڈ میں ملزمان کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس پارٹی اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو تھے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس مقابلے میں ہلاک افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔