17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:1
کراچی: مختلف واقعات میں ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ گڈانی کے قریب سمندر سے ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی اورنگی ٹاؤن سیکٹر سی گیارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر شہزاد بابو کو قتل کردیا۔
شاہ فیصل کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فرحان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گڈانی کے قریب سمندر سے رمیش نامی شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ۔ مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔