17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:47
پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 136 ہوگئی
اے آر وائی - لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں ڈینگی بخار کے کل مریضوں کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔
لاہور کے جناح اسپتال میں 7مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈینگی بخار سے متاثرہ 15 سالہ نتاشہ میو اسپتال میں اور 11سالہ زین چلڈرن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آج 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں ہی 10مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 136 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب شہر کے مخلتف علاقوں سے ڈینگی لاروا مل رہا ہے جس کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں، شہر کے تین ٹاؤنز کو ڈینگی لاروا پائے جانے کے باعث ریڈ الرٹ قرار دے دیا گیا ہے۔