17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:30
لاہور میں طوفانی بارشیں،شہر جل تھل ہو گیا
اے آر وائی - صوبائی دارلحکومت لاہور میں طوفانی بارش سے جل تھل ہو گیا،متعدد علاقے زیر آب آگئے،شدید بارش کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔
ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی 51ملی میٹر موسلا دھاربارش نے لاہور شہر ڈبو دیا، شہر کے اکثر علاقے گلبرگ، لبرٹی چوک، جیل روڈ،جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن،اچھرہ،مزنگ،نسبت روڈ سمیت متعدد نشیبی علاقے زیر آب گئے۔ شدید بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ میو اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، جس کے باعث آئی سی یو اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔