تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:45

کراچی : پرتشدد واقعات میں ڈاکٹر سمیت نو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ڈاکٹر سمیت نو افراد جاں بحق ،جبکہ دستی بم حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ، پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان اور دو ٹارگٹ کلر ز سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔



گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ،اور علاقے میں بھگڈڑ مچ گئی ۔ نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پرفائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوئے۔ پرانا حاجی کیمپ کے علاقے سے ایک لاش ملی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے حب ریو روڈ کے قریب کارروائی کرکے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز محمد رفیق اور محمد صدیق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ، ایس آئی یو کے سربراہ فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کنواری کالونی سے تحریک طالبان کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ایک اور کارروائی میں سی آئی ڈی پولیس نے دو مزید ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن میں سے ایک ملزم کورنگی ٹاؤن انڈسٹریل ایریا تھانے کا لاکپ توڑ کر فرار ہوا تھا۔



ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گلشن اقبال سے دو خواتین کی تشددزدہ لاشیں ملی، رامسوامی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر سی گیارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر شہزاد بابو کو قتل کردیا شاہ فیصل کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فرحان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.