تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:3

لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں بنک ڈکیتی کے تین ملزمان ہلاک

اے آر وائی - لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں بنک ڈکیتی کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ سی آئی اے پولیس بنک ڈکیتیوں میں ملوث زیر حراست امیر خان اور گل خان کی نشاندہی پر انکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے گجرات جا رہی تھی کہ شاہدرہ کے قریب انکی وین پر نامعلوم ساتھیوں نے حملہ کر دیا،حملہ آوروں کی فائرنگ سے امیر خان اور گل خان ہلاک جبکہ پولیس کی کی فائرنگ سے نامعلوم حملہ آور مارا گیا۔



پولیس نے لاشیں مردہ خانے جمع کرادی ہیں،ایک ہفتے کے دوران لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ ان مبینہ پولیس مقابلوں میں کسی پولیس اہلکار کو خراش تک نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.