تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:24

کراچی،فائرنگ سےسابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹرپرویزمحمودجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد پرویزمحمود جاں بحق ہوگئے۔



ڈاکٹر پرویز محمود اپنی کار میں اپنے دوست فرسٹ کلاس کرکٹر خلیق اللہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنا کر فائرنگ کی ۔جس سے ڈاکٹر پرویز محمود اور انکے دوست جاں بحق ہو گئے ۔



ڈاکٹر پرویز محمود اور خلیق اللہ کی میتوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کے قتل کی اطلاع ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔



ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پرویز محمود کی نماز جنازہ ظہر کے بعد نمائش چورنگی پر ادا کی جائے گی۔ ان کے قتل پر جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.