تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:13

لاہور:شوہرنےبیوی،سوتیلےبیٹےاورساس کوقتل کردیا

اے آر وائی - لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی،سوتیلے بیٹے اور ساس کو قتل کر دیا ہے۔



گرین ٹاؤن کے رہائشی عبیداللہ کا دوسری بیوی فاطمہ کے ساتھ گھریلو تنازعہ تھا جس پر ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔



فائرنگ کے نتیجے میں ساس خورشید ، اہلیہ فاطمہ اور سوتیلا بیٹا سلمان جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک اور بیٹا ابراہیم زخمی ہوگیا۔ جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ گرین ٹاؤن کے انچارج انوسٹیگیشن کے مطابق ملزم عبیداللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.